کورونا، حکومتی اقدامات پر ازخودنوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی

کورونا، حکومتی اقدامات پر ازخودنوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی
کورونا، حکومتی اقدامات پر ازخودنوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں کورونا وائرس کی روک تھام کے حکومتی اقدامات پر ازخود نوٹس کی سماعت آج ہوگی۔ وفاق ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں نے اپنے جواب جمع کرادیے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں 130وینٹی لیٹر ہیں۔ ڈی ایچ کیوز کےلئے مزید 100وینٹی لیٹر بھی دستیاب ہوجائیں گے۔ پنجاب کی 7 لیبارٹریز میں روزانہ 3 ہزار 100 ٹیسٹ کرنےکی صلاحیت حاصل ہے۔

خیبر پختونخواحکومت نے اپنی رپورٹ میں سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ ہسپتالوں میں 55 وینٹی لیٹرز ہیں۔ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی تعداد کو 150 کیا جائے گا۔ روزانہ کی بنیاد پر 734 ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ سماعت کرے گا، کورونا ایشو پر حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا جائیگا۔عدالت نے سماعت کے لیے اٹارنی جنرل، سیکرٹری صحت، سیکرٹری داخلہ، چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز اور چیف سیکریٹریز کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -