قیدیوں کی رہائی امن عمل اور تشدد کے خاتمے کے لیے ایک اہم قدم ہے،زلمے خلیل زاد

قیدیوں کی رہائی امن عمل اور تشدد کے خاتمے کے لیے ایک اہم قدم ہے،زلمے خلیل زاد
قیدیوں کی رہائی امن عمل اور تشدد کے خاتمے کے لیے ایک اہم قدم ہے،زلمے خلیل زاد

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے کہاہے کہ قیدیوں کی رہائی امن عمل اور تشدد کے خاتمے کے لیے ایک اہم قدم ہے، فریقین کو امن معاہدے کے اہداف پورا کرنے کے لیے کوششوں کو تیز کرنا چاہیے۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے اپنی ٹوئٹ میں کہاہے کہ افغان حکومت اور طالبان کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہیں، قیدیوں کی رہائی امن عمل اور تشدد کے خاتمے کے لیے ایک اہم قدم ہے، فریقین کو امن معاہدے کے اہداف پورا کرنے کے لیے کوششوں کو تیز کرنا چاہیے۔

زلمے خلیل زاد نے کہاہے کہ جیلوں میں کورونا وائر س پھیلنے کا امکان ایک حقیقی خطرہ ہے، خطرے کے پیش نظر اقدامات فوری ہونے چاہیے۔

مزید :

بین الاقوامی -