فوری طور پرفش ہاربر پر ہر قسم کی سرگرمیوں پہ پابندی عائد کردی گئی

فوری طور پرفش ہاربر پر ہر قسم کی سرگرمیوں پہ پابندی عائد کردی گئی
فوری طور پرفش ہاربر پر ہر قسم کی سرگرمیوں پہ پابندی عائد کردی گئی

  

کراچی(ویب ڈیسک) حکومت سندھ نے فوری طور پرفش ہاربر پر ہر قسم کی سرگرمیوں پہ پابندی عائد کردی ہے۔ہم نیوز کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ فش ہاربر پر سیکنڑوں کی تعداد میں مزدور کام کررہے ہیں۔

صوبائی حکومت کے مطابق کام کرنے والے مزدوروں میں سماجی فاصلہ نہیں ہے اور وہ سماجی فاصلوں کے برخلاف کام کررہے ہیں۔جاری کردہ نوٹی فکیشن کا اطلاق فوری طور پر ہو گا اور خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ملک کی سب سے بڑی مچھلی مارکیٹ سے بلواسطہ یا بلاواسطہ طور پر ہزاروں مزدوروں کا روزگار وابستہ ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں سوال کیا گیا تھا کہ جب ملک میں مساجد تک جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے تو فش ہاربر پر سینکڑوں کی تعداد میں لوگ کیسے اورکیونکر کام کررہے ہیں؟فش ہاربر کی ویڈیو بنانے والے نے یہ بھی استفسار کیا تھا کہ کیا یہاں کام کرنے والے کورونا پروف ہیں؟

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -