پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ،2 پائلٹ شہید
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا،حادثے میں دونوں پائلٹ شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کا تربیتی طیارہ مشاق گجرات کے قریب گر کر تباہ ہو گیا،طیارہ حادثے میں دونوں پائلٹ شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق حادثے میں انسٹرکٹرمیجر عمر اور تربیتی پائلٹ لیفٹیننٹ فیضان شہید ہوگئے،میجر عمر گجرات اور لیفٹیننٹ فیضان کا تعلق کلرکہار سے ہے،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشاق طیارہ معمول کی تر بیتی پروازپرتھا۔