پاکستان نے یومیہ 50 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ،چیئرمین این ڈی ایم اے

پاکستان نے یومیہ 50 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ...
پاکستان نے یومیہ 50 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ،چیئرمین این ڈی ایم اے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین این ڈی ایم اے محمد افضل نے کہاہے کہ یومیہ 50 ہزار سے زائد ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ،مزید25 لیبارٹریوں کو جلد فعال کردیاجائے گا،ملک میں اس وقت 37 لیبارٹریزکام کررہی ہیں ،کورونا تیسٹ کیلئے 100 موبائل لیبارٹریاں تیار کی جارہی ہیں ،آئندہ کچھ دنوں میں وینٹی لیٹرز فراہم کریں گے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے حفاظتی سامان این ڈی ایم اے کے حوالے کردیا،چیئرمین این ڈی ایم اے محمد افضل نے کہاکہ پاکستان میں داخل ہونے والوں کی موثر چیکنگ کانظام وضع کیاگیا ،15 ہزار کٹس ڈبلیو ایچ کے نمائندے نے این ڈی ایم اے کے حوالے کیں۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہاکہ حفاظتی سامان میں 15 مشینیں اور ہزاروں ماسک کٹس شامل ہیں،انہوں نے کہاکہ یومیہ 50 ہزار سے زائد ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ،مزید25 لیبارٹریوں کو جلد فعال کردیاجائے گا،ملک میں اس وقت 37 لیبارٹریزکام کررہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کورونا تیسٹ کیلئے 100 موبائل لیبارٹریاں تیار کی جارہی ہیں ،آئندہ کچھ دنوں میں وینٹی لیٹرز فراہم کریں گے ۔