اتوار اپریل کا گرم ترین دن، درجہ حرارت 41سینٹی گریڈ تک جا پہنچا

اتوار اپریل کا گرم ترین دن، درجہ حرارت 41سینٹی گریڈ تک جا پہنچا
اتوار اپریل کا گرم ترین دن، درجہ حرارت 41سینٹی گریڈ تک جا پہنچا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں اتوار اپریل کا گرم ترین دن رہا اور درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ تک جا پہنچاتاہم آج (پیر ) سے سمندری ہوا چلنا شروع ہوجائے گی جس سے موسم بہتر ہوگا، مئی گرم ترین مہینہ ہوگا۔
محکمہ موسمیات کراچی کے چیف سرفراز کے مطابق اتوار کو کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، شہر میں ماہ اپریل میں سب سے زیادہ گرمی 30 اپریل 2002ءکو پڑی جب زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43.4 ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں یہ دو دن کی گرمی کی لہر تھی جو سمندری ہوا منقطع ہونے کے باعث آئی تھی جبکہ ہفتے کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.3 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
انھوں نے بتایا کہ پیر سے سمندری ہوا چلنا شروع ہوجائے گی جس سے موسم بہتر ہوجائے گا اور رمضان کے آغاز تک 34 سے 36 سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا پھر گرمی بڑھنے لگے گی اور ہوا میں نمی کا تناسب بھی بڑھ جائے گا جس سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی، مئی کراچی کے لئے گرم ترین مہینہ ہوگا جس میں ہوا میں نمی بھی زیادہ ہوگی. اتوار کو سب سے زیادہ گرمی تھر کے شہر مٹھی میں پڑی جہاں درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔