”نیو یارک کے ہسپتال میں لاشیں ہی لاشیں ہیں اور دفنانے کیلئے ۔۔“امریکہ میں قرنطینہ میں موجود پاکستانی گلوکار نے افسوسناک صورتحال بتا دی

”نیو یارک کے ہسپتال میں لاشیں ہی لاشیں ہیں اور دفنانے کیلئے ۔۔“امریکہ میں ...
”نیو یارک کے ہسپتال میں لاشیں ہی لاشیں ہیں اور دفنانے کیلئے ۔۔“امریکہ میں قرنطینہ میں موجود پاکستانی گلوکار نے افسوسناک صورتحال بتا دی

  

نیویارک( ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی ریاست نیویارک میں کورونا وائرس میں مبتلا پاکستان کے معروف گلوکار سلمان احمد نے کہاہے کہ عجیب بیماری ہے، ایک دن بہتر ہوتا ہوں تو اگلے دن اٹھنے کی ہمت بھی نہیں ہوتی، نیویارک میں بدستور قرنطینہ میں ہوں۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سلمان احمد کا کہناتھا کہ آج میرا نیو یارک میں قرنطینہ میں نواں دن ہے ، عجیب بیماری ہے ، کچھ دن ایسا محسوس ہوتاہے کہ آپ ٹھیک ہو رہے ہیں اور دوسرے ہی دن ایسا لگتا ہے کہ آپ کے بدن میں درد، نزلہ زکام اور اٹھنے کی بھی ہمت نہیں ہوتی ، میرا قرنطینہ ختم ہونے میں ابھی پانچ دن باقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ حوصلہ افزائی کی اور لوگوں کا جذبہ بلند کرنے کی کوشش کی ہے ، قرنطینہ کے دوران میں نے ان نو دنوں میں نوجوانوں کیلئے ترانہ بنایا ہے ، جس کا نام ” تجھے سلام “ ہے ، جتنے بھی دوست پوری دنیا میں ہیں اور پاکستان سے محبت کرتے ہیں میں نے انہیں اس ترانے میں شامل کیا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ نیویارک ایسا شہر ہے جہاں میں نے اپنے بچپن سے لے کر اب تک اپنی پوری زندگی میں ایسی کیفیت نہیں دیکھی ہے جو اس وقت یہاں پر ہے ، سڑکیں سنسنا ن ہیں ، ریستورانٹ ، تھیٹر سب خالی ہیں ، آج ایسٹر ہے اور یہ مسیحی برادری کیلئے اہم ترین دن ہے لیکن گرجا گھر خالی ہیں ، قیامت جیسی کیفیت ہے ۔ان کا کہناتھا کہ ہسپتالوں میں لاشیں ہی لاشیں ہیں ، صرف نیویارک میں دس ہزار کے قریب لوگ فوت ہوچکے ہیں ، دفنانے کیلئے جگہ نہیں ہے اور میت کو سپرد خا ک کرنے کیلئے چار چار دن انتظار کرنا پڑتا ہے ۔

مزید :

تفریح -