مسلمانوں کا اتحاد

مسلمانوں کا اتحاد
مسلمانوں کا اتحاد

  

بقلم: محمد عبدالکریم بن مصور، بنگلہ دیش

اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں فرمایا: واعتصموا بحبل اللہ یعنی اللہ کی رسی مضبوطی سے تھامو۔ اللہ کی رسی اللہ کی کتاب یعنی قرآن مجید اللہ کی مضبوط رسی ہے۔ نبی کریم ﷺ نے حجة الوداع میں فرمایا تھا کہ قرآن کو مضبوطی سے تھاموگے تو گمراہ نہ ہوگے۔ جب تک مسلمانوں نے اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھا دنیا میں غالب رہے اور غلبہ اسلام بتدریج بڑھتا رہا۔ لیکن جیسے ہی اسے چھوڑ دیا ان پر فرعونی، ہامانی، قارونی اور طاغوتی راہنما مسلط کردیے گئے۔

ان پر زوال آیا اور ان کا اتحاد پارہ پارہ ہوگیا اور وہ مغلوب و مقہور ہوگئے۔ ہسپانیہ میں سات سو سال تک سلمان حکمران رہے۔ اسرائیل 1954ءسے فلسطین کے علاقے پر قابض ہے۔ کشمیر کے حوالے سے لاکھوں مسلمان بے یار و مددگار تنہا حق خودارادیت کی جنگ لڑرہے ہیں۔ کچھ کچھ مسلمان مغربی اور امریکی آقاﺅں کے رحم و کرم پر ہیں۔ افسوس۔ صد افسوس۔ 

وہ زمانے میں معزز تھے مسلمان ہوکر۔ اور ہم خوار ہوئے تارک قرآن ہوکر۔ آج کل سب الٹ پلٹ ہوگیا جان بوجھ کر ظالمو کی مدد کرتے ہیں۔ سارے مسلمان اتحاد کا مسئلہ ضرور حل کریں، یا اللہ سارے مسلمانوں کو حفاظت اور مدد فرما۔ آمین

۔

نوٹ:یہ بلاگر کا ذاتی نقطہ نظر ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔

 ۔

اگرآپ بھی ڈیلی پاکستان کیساتھ بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو اپنی تحاریر ای میل ایڈریس ’zubair@dailypakistan.com.pk‘ یا واٹس ایپ "03009194327" پر بھیج دیں۔

مزید :

بلاگ -