تحریک انصاف کا وہ رہنما جسے دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، بڑی خبر

تحریک انصاف کا وہ رہنما جسے دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، ...
تحریک انصاف کا وہ رہنما جسے دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، بڑی خبر

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف پنجاب کے رہنما علیم خان کو پنجاب کابینہ میں دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ علیم خان نے وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے عثمان بزدار کے تحفظات کو دور کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب سے ملاقات سے پہلے علیم خان وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق علیم خان آج وزارت کا حلف اٹھائیں گے اور تقریب حلف برداری گورنر ہاوس میں ہو گی۔علیم خان نے نیب کیس میں گرفتاری کی وجہ سے وزارت سے استعفیٰ دیا تھا۔

مزید :

قومی -