قرنطینہ میں رہے بغیر تفتان سے آنے والے 252زائرین پاکستان کے مختلف شہروں میں پہنچ گئے لیکن یہ کیسے وہاں سے نکلے؟ معمہ بن گیا

قرنطینہ میں رہے بغیر تفتان سے آنے والے 252زائرین پاکستان کے مختلف شہروں میں ...
قرنطینہ میں رہے بغیر تفتان سے آنے والے 252زائرین پاکستان کے مختلف شہروں میں پہنچ گئے لیکن یہ کیسے وہاں سے نکلے؟ معمہ بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) قرنطینہ میں رہے بغیر تفتان سے آنے والے 252زائرین کا کیس، ان زائرین میں سے 20کا تعلق بلوچستان،168 پنجاب، 11 سندھ اور 33 کا خیبرپختونخوا سے تھا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق، وفاقی وزارت صحت اور محکمہ صحت بلوچستان کے اعدادوشمار کے مطابق ایران سے آنے والے 252 زائرین کو 14 روز کے لازمی قرنطینہ کو مکمل کیے بغیر وہاں سے جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔تاہم، یہ واضح نہیں ہے کہ یہ حکم کس نے دیا تھا اور 29 فروری کو انہیں چھوڑنے سے قبل صوبوں کو آگاہ کیوں نہیں کیا گیا تھا۔ ان زائرین میں سے 20 کا تعلق بلوچستان سے، 168 کا پنجاب سے، 11 کا سندھ سے ، 33 کا خیبر پختون خوا سے اور 20 کا گلگت سے تھا۔

سرکاری ریکارڈ کے مطابق، 252 زائرین کے علاوہ مجموعی طور پر ایران سے 5231 زائرین واپس آئے تھے، جنہیں صوبوں کے حوالے کیا گیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ذاتی طور پر تفتان اور کوئٹہ کا 26 اور 27 فروری،2020ءکو دورہ کیا تھا اور تفتان میں قرنطینہ کے قیام کا حکم دیا تھا۔ انہوں نے 27 فروری کو پریس بریفنگ میں بتایا تھا کہ وطن واپس لوٹنے والے تمام زائرین کو تفتان میں 14 روز کے لیے قرنطینہ کیا جائے گا اور اس کے بعد انہیں اپنے صوبوں میں جانے کی اجازت دی جائے گی۔