لاک ڈاﺅن کے دوران شعیب اختر نے ایسا کام کر ڈالا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا، مداحوں ”تڑپ“ اٹھے

لاک ڈاﺅن کے دوران شعیب اختر نے ایسا کام کر ڈالا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی ...
لاک ڈاﺅن کے دوران شعیب اختر نے ایسا کام کر ڈالا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا، مداحوں ”تڑپ“ اٹھے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر کو لاک ڈاﺅن کے دوران سڑک پر سائیکل چلانے کی وجہ سے مداحوں نے تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق چین سے پوری دنیا میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں اموات ہو چکی ہیں اور بیشتر ممالک میں لاک ڈاﺅن ہے تاکہ اس کے پھیلاﺅ کو روکا جا سکے۔ پاکستان میں بھی حکومت کی جانب سے حفاظتی اقدامات کے تحت لاک ڈاﺅن کیا گیا ہے جس کے باعث معمولات زندگی متاثر ہیں لیکن یہ سب عوام کی حفاظت کیلئے ضروری ہے۔

سابق سپیڈ سٹار نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے خوبصورت شہر اسلام آباد میں سائیکلنگ، خالی سڑکیں، بہترین ورزش لیکن اس سے قبل کئی روز سے پرستاروں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دینے والے شعیب اختر کا سڑکوں پر یہ سیر سپاٹا بیشتر صارفین کو پسند نہیں آیا۔ 

مداحوں نے شعیب اختر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک رول ماڈل ہیں اور دنیا بھر میں عوام کو گھروں کے اندر محدود رہنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے لیکن آپ خود سڑک پر نکلے ہوئے ہیں۔

مزید :

کھیل -کورونا وائرس -