کورونا وائرس کے خلاف جنگ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے ریلیف فنڈ میں اتنے پیسے دے دیے کہ آپ کو بھی خوشی ہوگی

کورونا وائرس کے خلاف جنگ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے ریلیف فنڈ میں اتنے ...
کورونا وائرس کے خلاف جنگ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے ریلیف فنڈ میں اتنے پیسے دے دیے کہ آپ کو بھی خوشی ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعظم ک کورونا ریلیف فنڈ میں پیسے جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق عدالت عالیہ کے تمام ججز ایک ایک لاکھ روپے کورونا ریلیف فنڈ میں جمع کرائیں گے جبکہ ہائیکورٹ کے افسران اپنی 2 دن کی تنخواہیں فنڈ میں دیں گے۔گریڈ 17 سے 21 کے افسران بھی اپنی 2 دن کی تنخواہیں وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ میں جمع کرائیں گے۔

سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ کورونا ریلیف فنڈ کیلئے تنخواہوں میں کٹوتی رضاکارانہ ہوگی ، جو ملازمین تنخواہ سے کٹوتی نہیں کرانا چاہتے وہ تحریری طور پر آگاہ کردیں گے۔