کورونا وائرس کا خوف،اس سال رمضان میں حکومت کیا پالیسی اختیار کر رہی ہے؟وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سامنے آگئے

کورونا وائرس کا خوف،اس سال رمضان میں حکومت کیا پالیسی اختیار کر رہی ہے؟وفاقی ...
کورونا وائرس کا خوف،اس سال رمضان میں حکومت کیا پالیسی اختیار کر رہی ہے؟وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سامنے آگئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں پورے ملک کیلئے یکساں پالیسی ہوگی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر تمام مذہبی جماعتوں سے رابطہ کریں گے، نمازوں کے معاملے پر کچھ ناخوشگوار واقعات ہوئے جو افسوسناک ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نور الحق قادری کا کہنا تھا رمضان المبارک میں کورونا سے بچاو کیلئے مشترکہ لائحہ عمل طے کریں گے، مولانا فضل الرحمان، سراج الحق، ساجد میر، ساجد نقوی سمیت تمام رہنماو¿ں سے رابطے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ غیر ضروری بحث شروع ہوگئی تھی کہ زائرین اور تبلیغی جماعت ملک میں کورونا کے ذمہ دار ہیں، یہ بحث زہر آلود تھی، اسپیکر صاحب کی کوششوں سے کورونا پر تفرقہ بازی کم ہونا شروع ہوگئی ہے۔

مزید :

قومی -