”مجھے پیغام ملا کہ اپنی کھڑکی کھولو، جب میں نے ایسا کیا تو ڈرون اندر داخل ہوا“ کورونا وائرس کے باعث گھر میں محصور فٹ بالر تک کیا چیز پہنچائی گئی؟ دلچسپ خبر آ گئی

”مجھے پیغام ملا کہ اپنی کھڑکی کھولو، جب میں نے ایسا کیا تو ڈرون اندر داخل ...
”مجھے پیغام ملا کہ اپنی کھڑکی کھولو، جب میں نے ایسا کیا تو ڈرون اندر داخل ہوا“ کورونا وائرس کے باعث گھر میں محصور فٹ بالر تک کیا چیز پہنچائی گئی؟ دلچسپ خبر آ گئی

  

سینٹ پیٹرزبرگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کے باعث سماجی فاصلوں نے بھلے ہی کھلاڑیوں اور کلب آفیشلز کی ملاقاتیں بند کرا دی ہیں لیکن زینٹ سینٹ پیٹرزبرگ فٹ بال کلب نے اپنے کھلاڑی کو ’فٹ بالر آف دی منتھ‘ کا ایوارڈ دینے کیلئے انوکھا اور دلچسپ طریقہ ڈھونڈ نکالا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے تمام کھلاڑی اس وقت اپنے گھروں تک محدود ہیں اور برازیل سے تعلق رکھنے والے فٹ بالر مالکم بھی ان میں شامل ہیں جو زینٹ سینٹ پیٹرزبرگ کی نمائندگی کرتے ہیں جنہیں مداحوں نے 30 فیصد ووٹوں کے ذریعے بہترین کھلاڑی منتخب کیا۔

روس میں 30 اپریل تک لاک ڈاﺅن کیا گیا ہے جس کے باعث مالکم کو کسی تقریب میں ایوارڈ دینا ممکن نہیں تھا تاہم کلب نے اس کا انوکھا اور دلچسپ حل نکالتے ہوئے ڈرون کے ذریعے ایوارڈ ان تک پہنچا دیا جو انہوں نے اپنی کھڑکی کے ذریعے وصول کر کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر مداحوں کو آگاہ بھی کیا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں فٹ بالر نے کہا کہ مجھے پیغام ملا، اپنی کھڑی کھولو، جس میں نے ایسا کیا تو ایک ڈرون اندر داخل ہوا جسے دیکھ کر میری بلی بھی ڈر گئی، اس کے فرش پر لینڈ کرنے کے بعد میں نے اپنی ٹرائی اٹھائی، انہوں نے شائقین کا ووٹ دینے پر شکریہ ادا کرنے کیساتھ انہیں گھروں میں رہنے کا مشورہ بھی دیا۔

مزید :

کھیل -