لاک ڈاﺅن کے دوران پرائیویٹ جہاز میں رنگ رلیاں منانے کے لیے جانے کی کوشش کرنے والے ارب پتی رن وے پر پکڑے گئے

لاک ڈاﺅن کے دوران پرائیویٹ جہاز میں رنگ رلیاں منانے کے لیے جانے کی کوشش کرنے ...
لاک ڈاﺅن کے دوران پرائیویٹ جہاز میں رنگ رلیاں منانے کے لیے جانے کی کوشش کرنے والے ارب پتی رن وے پر پکڑے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس میں لاک ڈاﺅن کے دوران پرائیویٹ جہاز پر رنگ رلیاں منانے کے لیے جانے والے رن وے پر ہی پکڑے گئے۔ میل آن لائن کے مطابق 3ارب پتی مرد 3جسم فروش لڑکیوں کو لے کر اپنے ایک عالیشان محل نما گھر میں جا رہے تھے جہاں انہوں نے پارٹی کا اہتمام کر رکھا تھا۔ ان کے ساتھ چارلوگ اور تھے، جن میں ان ارب پتی افراد کی سیکرٹریز اور باڈی گارڈ شامل تھے۔
رپورٹ کے مطابق ان لوگوں نے فرانس کے صوبے میرسیلے کے ایک ایئرپورٹ سے اڑان بھرنی تھی اور اس لگژری گھر تک پہنچنا تھا جہاں رنگ رلیاں منانے کا اہتمام کیا گیا تھا لیکن پولیس کو پہلے ہی مخبری ہو گئی اور درجنوں پولیس آفیسرز ان سے پہلے ہی رن وے پر پہنچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق ان لوگوں کو پولیس نے رن وے پر ہی روک لیا۔
ان کاروباری لوگوں کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وہ پارٹی کے لیے نہیں جا رہے تھے بلکہ وہ ایک کاروباری دورہ تھا اور وہ مل کر ایک منصوبے میں سرمایہ کاری کر رہے تھے جس سے 994نئی نوکریوں کے مواقع پیدا ہوتے جو اب نہیں ہو سکیں گے۔دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ان تینوں مردوں کی عمریں 40اور 50کی دہائی میں تھیں جبکہ ان کے ساتھ موجود تینوں لڑکیاں عمر کی 20کی دہائی میں تھیں اور یہ لوگ پارٹی کے لیے ہی جا رہے تھے۔ پولیس کی طرف سے ان لوگوں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -