پاکستان کا وہ شہر جہاں کوروناکے مریضوں کی تعداد ایک ہزار کے قریب پہنچ گئی

پاکستان کا وہ شہر جہاں کوروناکے مریضوں کی تعداد ایک ہزار کے قریب پہنچ گئی
پاکستان کا وہ شہر جہاں کوروناکے مریضوں کی تعداد ایک ہزار کے قریب پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ تیز ہوتا جارہا ہے ۔ صوبائی سطح پر پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا شہر کراچی کورونا کے کیسز میں سرفہرست ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق13 اپریل کو شہر قائد میں کورونا کے 41 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد شہر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 937 ہوگئی ہے۔  کراچی میں اب تک 147 مریض کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 28 افراد کورونا کے باعث اپنی جانیں گنواچکے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو  کراچی میں ہی رپورٹ ہوا تھا۔ دوسری جانب 12 اپریل تک لاہور شہر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 434 تھی۔