مائیکل اتھرٹن بھی بابراعظم کے مداحوں میں شامل ہو گئے

مائیکل اتھرٹن بھی بابراعظم کے مداحوں میں شامل ہو گئے
مائیکل اتھرٹن بھی بابراعظم کے مداحوں میں شامل ہو گئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان مائیکل اتھرٹن بھی پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی صلاحیتوں کے معترف ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے سابق کپتان کا کہنا ہے کہ نوجوان بیٹسمین صلاحیتوں سے مالا مال اوران دنوں بھرپورفارم میں بھی ہیں، میری خواہش ہے کہ انہیں جولائی میں میزبان انگلینڈ کے خلاف سیریزمیں ایکشن میں دیکھوں، یہاں آ کر کھیلنا برصغیر کے کرکٹرز کیلئے بڑا امتحان ہوتا ہے جبکہ گزشتہ 2،3 سال سے انگلش کنڈیشنز بہت مشکل ہو چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیوک کی گیند زیادہ سوئنگ ہوتی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ان حالات میں یہ دورہ پاکستانی بیٹسمینوں کیلئے کڑا امتحان ہو گا، بابر اعظم اس چیلنج کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید :

کھیل -