”پاکستان آہستہ آہستہ اس طرف بڑھ رہاہے “بلاول بھٹو نے تشویش کا اظہار کردیا

”پاکستان آہستہ آہستہ اس طرف بڑھ رہاہے “بلاول بھٹو نے تشویش کا اظہار کردیا
”پاکستان آہستہ آہستہ اس طرف بڑھ رہاہے “بلاول بھٹو نے تشویش کا اظہار کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے پاکستان کے آہستہ آہستہ کورونا وائرس سے تباہی کے طرف بڑھنے کا خطرہ ہے جہاں اس سے اموات مغربی ممالک میں اموات کی سطح تک پہنچ جائیںگی اور خطرناک طور پر کم وسائل والے ہسپتالوں کو وائرس کے خلاف کھڑا کردیا جائے گا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وبا کے خلاف پاکستان کے اب تک کے ردعمل کو جامع لاک ڈاون کے معاملے پر وفاق کی طرف سے پاوں کھینچنے اور صحت کے کمزور نظام میں رقم خرچ کرنے کے لیے تیار دکھائی نہ دینے کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید :

قومی -