”اگر آپ وقار یونس سے یارکرز نہیں سیکھ سکتے تو زندگی بھر یارکر نہیں کرا سکتے“

”اگر آپ وقار یونس سے یارکرز نہیں سیکھ سکتے تو زندگی بھر یارکر نہیں کرا سکتے“
”اگر آپ وقار یونس سے یارکرز نہیں سیکھ سکتے تو زندگی بھر یارکر نہیں کرا سکتے“

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز نوجوان فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی شاندار یارکرز کی وجہ وقار یونس کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان سے یارکرز نہیں سیکھ سکتے تو پھر زندگی بھر یارکر نہیں کرا سکتے۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میںشاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ”میں نے یارکرز کرانے کیلئے بہت سخت محنت کی ہے اور اس کا آغاز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ 2019ءسے ہوا جہاں اظہر محمود نے میری بہت مدد کی۔ حتیٰ کہ ورلڈکپ سے قبل میں نے وقار یونس سے مدد طلب کی کیونکہ اس وقت مجھے یارکرز کرانے میں بہت مشکل پیش آتی تھی۔ وقار یونس نے اس وقت بھی میری بہت مدد کی جگ میں ڈینگی بخار سے نجات پانے میں مصروف تھا اور اس دوران نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ٹریننگ کر رہا تھا۔“

انہوں نے کہا کہ ”اگر آپ وقار یونس نے یارکرز کرانا نہیں سیکھ سکتے تو پھر زندگی بار آپ کو یہ معلوم نہیں ہو سکتا کہ اچھی یارکرز کیسے کروانی ہیں اور یہ بہت ضروری بھی ہے کیونکہ باﺅنسر اور یارکر کسی بھی فاسٹ باﺅلر کے مرکزی ہتھیار ہوتے ہیں اور اگر آپ کے پاس یہ دونوں ہتھیار موجود ہوں تو پھر آپ بہت اچھی باﺅلنگ کر سکتے ہیں۔“

مزید :

کھیل -