"عمران خان کراچی کو تباہی سے بچائیں" کامران خان نے وہ اپیل کردی جس سے اکثر لوگ اتفاق کریں گے

"عمران خان کراچی کو تباہی سے بچائیں" کامران خان نے وہ اپیل کردی جس سے اکثر لوگ ...

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن کامران خان نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ کراچی کو سخت لاک ڈاؤن کے ذریعے پہنچنے والی تباہی سے بچائیں۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کامران خان کاکہنا تھا کہ " 2018 میں عمران خان صاحب کراچی نے آپ کو اور پی ٹی آئی کو ووٹ دیا پی پی پی کو نہیں، کل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے کراچی کا مقدمہ لڑیں کراچی جیسا لاک ڈاؤن پاکستان کیا دنیا کے کسی بڑے شہر میں نہیں کاروبا ر بند، انڈسٹریز بند،فوڈ ڈیلیوری بند، حد ہے بیکریز بھی بند،کراچی کو تباہی سے بچائیں۔"

ایک اور ٹویٹ میں کامران خان کا کہنا تھا کہ " وزیر اعظم عمران خان اذیت پسند سخت لاک ڈاؤن حامیوں کو بتائیں بدترین کورونا متاثرہ ممالک بھی پابندیاں نرم کرہے ہیں چین میں صنعتی پیداوار بحال ہوچکی ہے ایران نے سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت کاروبار دفاتر کھول دیے، اسپین نے کنسٹرکشن منسلکہ صنعتیں کھول دیں کل سے اٹلی میں بھی سختیاں کم ہوں گی۔"

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -کورونا وائرس -