سند ھ میں لاک ڈاون موثر نہیں تھا ،کورونا وائرس کیسز میں اس لیے اضافہ ہوا :شہباز گل

سند ھ میں لاک ڈاون موثر نہیں تھا ،کورونا وائرس کیسز میں اس لیے اضافہ ہوا ...
سند ھ میں لاک ڈاون موثر نہیں تھا ،کورونا وائرس کیسز میں اس لیے اضافہ ہوا :شہباز گل

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ سندھ میں کیسز بڑھنے کی تعداد بتاتی ہے کہ سندھ حکومت کا لاک ڈاون غیر موثر تھا، سندھ میں لاک ڈاو¿ن کا دعویٰ کیا گیا لیکن دوسرے صوبوں میں وائرس کا پھیلاو کم ہے۔انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب کا ٹیسٹنگ کٹس کوغیر معیاری قراردینا بلاجواز ہے، جاپان نے حکومت پاکستان کو67 ہزار ٹیسٹنگ کٹس تحفے میں دیں تو وفاق نے 20 ہزار ٹیسٹنگ کٹس سندھ کو بھجوادیں اورسندھ نے 2 ہفتے بعد کٹس غیرمعیاری قرار دے کرواپس کردیں۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ کٹس کو قومی ادارہ صحت میں استعمال کیا تو کوئی شکایت یا خرابی نہیں نکلی تاہم بعد میں سندھ کو 6 ہزار کٹس دی گئیں تو وہ بھی معیار کے بہانے واپس کردی گئیں۔

مزید :

قومی -