حساس کفالت پروگرام کی آڑ میں فراڈ کرنیوالے نمبرز بلاک

حساس کفالت پروگرام کی آڑ میں فراڈ کرنیوالے نمبرز بلاک

  

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے احساس کفالت پروگرام کی آڑ میں جعلی پیغامات بھیجنے والے کئی موبائل فون نمبرز بلاک کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق متعدد لوگوں کی جانب سے پی ٹی اے کو شکایات درج کرائی گئی تھیں کہ احساس کفالت پروگرام سے متعلق انہیں جعلی پیغامات موصول ہوئے ہیں جو ان سے ٹیکسٹ میسج کے ذریعے سے شناختی کارڈ نمبر اور دیگر تفصیلات مانگ رہے تھے۔پی ٹی اے نے لوگوں کے ساتھ فراڈ کرنے والے نمبرز کے خلاف کارروائی کرتے ہو 8 نمبروں کو بلاک کر دیا اور انہیں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو بھیج دیا ہے جو کہ اس فراڈ کے پیچھے چھپے لوگوں کا پتا لگائے گا۔ پی ٹی اے حکام کی جانب سے لوگوں کو نصیحت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی موبائل نمبر سے اپنی ذاتی تفصیلات شیئر نہ کریں، اور عوام کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دینا چاہتے ہیں تو وہ 55055-0800 اس نمبر پر کال کر کے شکایت درج کر اسکتے ہیں۔دوسری جانب وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بھی لوگوں کو ہدایت کی کہ جب تک انہیں 8171 سے کوئی پیغام موصول نہ ہو جائے اس وقت تک وہ رقم لینے کے لیے گھروں سے نہ نکلیں۔

نمبرز بلاک

مزید :

پشاورصفحہ آخر -