ہم کرونا کو روکنے،سندھ حکومت پھیلانے میں مصروف،فیصل واوڈا

  ہم کرونا کو روکنے،سندھ حکومت پھیلانے میں مصروف،فیصل واوڈا

  

کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر فیصل واوڈانے کہاہے کہ سندھ حکومت احساس پروگرام کے 12 ہزار میں سے ایک ہزار روپے کھاگئی،ہم کرونا کو روکنے اور سندھ حکومت پھیلانے میں مصروف ہے۔گزشتہ روزمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ ایئرکنڈیشنڈ روم میں بیٹھ کر باتیں کررہے ہیں، وہ صرف بیانات دے رہے ہیں، سندھ میں کوئی وزیر حلقے میں نظر نہیں آتا، وفاقی وزیرنے کہاکہ نااہلی کے باعث سندھ میں کرونا وائرس پھیل رہا ہے،یہ بتائیں راشن کیلئے ڈھائی ارب روپے کا بجٹ کہاں گیا،اندرون سندھ کی صورتحال انتہائی تکلیف دہ ہے، سندھ کے ساتھ نااہلی اور غنڈاگردی نہیں چلے گی، یہی صورتحال رہی تو ہم مجبور ہوجائیں گے۔

فیصل واوڈا

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -