تحریک لبیک کا دھرنا، ہسپتالوں میں آکسیجن  سلنڈرز کی فراہمی متاثر، تشویشناک خبر سامنے آگئی

تحریک لبیک کا دھرنا، ہسپتالوں میں آکسیجن  سلنڈرز کی فراہمی متاثر، تشویشناک ...
تحریک لبیک کا دھرنا، ہسپتالوں میں آکسیجن  سلنڈرز کی فراہمی متاثر، تشویشناک خبر سامنے آگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک لبیک پاکستان کے دھرنوں کے باعث ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے آکسیجن کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔ پنجاب میں کورونا کے حوالے سے فوکل پرسن ڈاکٹر اسد اسلم نے کہا ہے کہ 4سے5گھنٹے تک ہسپتالوں میں آکسیجن سلنڈرزنہ پہنچےتوصورتحال تشویشناک ہوجائے گی۔

جیو نیوز کے مطابق انکا کہنا تھا کہ میوہسپتال کو آکسیجن کا ایک ٹینک فراہم کیا گیا ہے جو صبح تک ختم ہوجائے گا۔ بروقت آکسیجن سلنڈرزنہ پہنچےتو ایک ہزار زندگیاں خطرےمیں پڑ جائیں گی ۔لاہور کےہسپتالوں میں کورونا کے1100مریضوں  کوآکسیجن فراہم کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت لاہور میں 18 مختلف مقامات پر تحریک لبیک کی جانب سے دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے،جس کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔

مزید :

قومی -