حکومت کے دوربارہ مردم شماری کروانے کے فیصلے پر اتحادی جماعت کا ردعمل بھی سامنے آگیا

حکومت کے دوربارہ مردم شماری کروانے کے فیصلے پر اتحادی جماعت کا ردعمل بھی ...
حکومت کے دوربارہ مردم شماری کروانے کے فیصلے پر اتحادی جماعت کا ردعمل بھی سامنے آگیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم ) کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ دوبارہ مردم شماری کا فیصلہ ایم کیوایم کے مؤقف کی جیت ہے،ایم کیوایم نے اپنے دلائل سے قائل کیا کہ 2017 میں ہونے والی مردم شماری درست نہیں تھی۔

ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد میں اراکین اسمبلی کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا کہ 2017 میں تاریخ کی متنازع ترین مردم شماری ہوئی۔سندھ کے لوگوں کے شناختی کارڈ کے حوالے شیخ رشید کا بیان ٹھیک نہیں تھا، جلد نئی مردم شماری کا اعلان خوش آئند ہے، مشترکہ مفادات کونسل کے وعدے پر پہرہ دیں گے۔ ایم کیوایم نے اپنے دلائل سے قائل کیا کہ مردم شماری درست نہیں، حکومت نے ہماری تین سفارشات تسلیم کیں ایک نہیں کی۔

مزید :

قومی -