کورونا وائرس سے مزید 118افراد جاں بحق،4318 نئے کیسز رجسٹرڈ

کورونا وائرس سے مزید 118افراد جاں بحق،4318 نئے کیسز رجسٹرڈ
کورونا وائرس سے مزید 118افراد جاں بحق،4318 نئے کیسز رجسٹرڈ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 118 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 15 ہزار 619 پر پہنچ گئی ہے۔ ملکمیں وبا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 29 ہزار 920 ہوگئی۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 318 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 52 ہزار 974، سندھ میں 2 لاکھ 69 ہزار 474، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 275، بلوچستان میں 20 ہزار 397، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 130، اسلام آباد میں 66 ہزار 983 جبکہ آزاد کشمیر میں 14 ہزار 687 کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -