یہاں وزیراعظم خط نہ لکھنے پر نااہل ہوجاتا ہے ،لیکن ایک وزیر کوتوہین عدالت کا نوٹس بھی جاری نہیں ہوا، سیرینا عیسیٰ

یہاں وزیراعظم خط نہ لکھنے پر نااہل ہوجاتا ہے ،لیکن ایک وزیر کوتوہین عدالت کا ...
یہاں وزیراعظم خط نہ لکھنے پر نااہل ہوجاتا ہے ،لیکن ایک وزیر کوتوہین عدالت کا نوٹس بھی جاری نہیں ہوا، سیرینا عیسیٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں جسٹس فائزعیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے کہاکہ یہاں ایک وزیراعظم خط نہ لکھنے پر نااہل ہوجاتا ہے ،ایک وزیر کوتوہین عدالت کا نوٹس بھی نہیں جاری نہیں ہوا،فوادچودھری نے ایک جج کی توہین کی مگرنوٹس نہیں لیا گیا ۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس براہ راست نشر کرنے کی درخواست پر سماعت کے دوران سیرینا عیسیٰ روسٹرم پر آ گئیں، سرینا عیسیٰ نے کہاکہ یہاں ایک وزیراعظم خط نہ لکھنے پر نااہل ہوجاتا ہے ،ایک وزیر کوتوہین عدالت کا نوٹس بھی نہیں ،فوادچودھری نے ایک جج کی توہین کی مگرنوٹس نہیں لیا گیا ۔
جسٹس عمر عطابندیال نے کہاکہ آپ کی درخواستیں ہمارے سامنے فکس نہیں ہوئی ،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہاکہ درخواست ابتک کیوں سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوئی ؟کیا ججز رجسٹرارکے تابع ہیں ؟،رجسٹرار کے خلاف میں نے حلفیہ الزامات عائد کئے ہیں ۔
نجی ٹی وی ہم نیوزکے مطابق جسٹس مقبول باقرنے جسٹس فائز عیسیٰ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ اپنے کیس پر دلائل دیں،عدالت نے کہاکہ کل نظرثانی کیس سنیں گے تب تک باقی درخواستیں بھی مقرر ہوجائیں گی،جسٹس عمرعطابندیال نے جسٹس فائزعیسیٰ کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کل دلائل تیار کرکے آئیں، سپریم کورٹ نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔