جعلی لائسنس رکھنے پر چار ہزار بھارتی پائلٹس کے خلاف تحقیقات کا آغاز

جعلی لائسنس رکھنے پر چار ہزار بھارتی پائلٹس کے خلاف تحقیقات کا آغاز
جعلی لائسنس رکھنے پر چار ہزار بھارتی پائلٹس کے خلاف تحقیقات کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) انڈین ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ چار ہزار سے زائدبھارتی پائلٹس کے خلاف جعلی لائسنس رکھنے پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔جعلی لائسنس رکھنے کے الزام میں انڈگو اور ایم ڈی ایل آر ایئر لائنز سمیت دیگر قومی ایئر لائنز کے پائلٹوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔یادرہے کہ پاکستان  میں بھی پائلٹوں کیخلاف جعلی لائسنس کی خبریں زیر گردش رہیں جس کی وجہ سے قومی ایئرلائن کو بھی نقصان اٹھانا پڑا۔
ا س سے قبل بھارتی سول ایشن اتھارٹی نے ایک خاتون پائلٹ کا لائسنس اس الزام کے تحت معطل کیا تھا کہ اس نے لائسنس کے حصول کے لئے جعلی کاغذات کا استعمال کیا ہے۔ پرمندر کور گلاٹی نامی پائلٹ کو سات بار ٹیسٹ میں ناکامی کے باوجود جعلی لائسنس جاری کیا گیا تھا۔ایئر انڈیا کے ایک اور ہندوستانی پائلٹ کیپٹن جے کے ورما کو بھی جعلی کاغذات بنانے کے الزام میں گرفتا ر کیا جاچکا ہے۔
بھارتی سیکرٹری ایوی ایشن نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ بھارت میں کم از کم چار ہزارپائلٹ لائسنس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔