کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے 16 شہروں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن میں توسیع 

کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے 16 شہروں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن میں توسیع 
کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے 16 شہروں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن میں توسیع 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے 16 شہروں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن میں توسیع کردی گئی ،یکم سے لگایا گیا سمارٹ لاک ڈاﺅن 26 اپریل تک نافذ العمل رہے گا،سیکرٹری پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ کے مطابق 8 فیصدسے زائدمثبت شرح والے شہروں میں آؤٹ ڈورتقریبات پرپابندی برقرار رہے گی،سیکرٹری ہیلتھ کے مطابق سمارٹ لاک ڈاﺅن والے شہروں میں لاہور،راولپنڈی،ملتان،فیصل آباد،سرگودھا،گوجرانوالہ شامل ہیں، اس کے علاوہ رحیم یارخان،بہاولپور، بہاولنگر،چنیوٹ،حافظ آباد،قصور،ننکانہ ،پاکپتن،ٹوبہ ٹیک سنگھ اورشیخوپورہ بھی متاثرہ شہروں میں شامل ہیں،پنجاب میں ٹرین سروس 70 فیصدمسافروں جاری رہے گی جبکہ کاروباری مراکز شام 6 بجے بند کردیئے جائیں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -