پی ڈی ایم کا شوکاز نوٹس پھاڑنا کوئی ذمہ دار عمل نہیں ، مولانا فضل الرحمان

پی ڈی ایم کا شوکاز نوٹس پھاڑنا کوئی ذمہ دار عمل نہیں ، مولانا فضل الرحمان
پی ڈی ایم کا شوکاز نوٹس پھاڑنا کوئی ذمہ دار عمل نہیں ، مولانا فضل الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) جمعیت علما اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پی ڈی ایم کا شوکاز نوٹس پھاڑنا کوئی ذمہ دار عمل نہیں ہے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی گئی ہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے ملاقات کی ہے جس میں دونوں رہنماﺅں کی جانب سے پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی )کی پریس کانفرنسز سے متعلق امور پرغور کیا گیا ہے۔ملاقات میں پی ڈی ایم کی آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی ہے۔ 
ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان کی جانب سے مشورہ دیا گیا ہے کہ ہمیں اشتعال انگیزی سے گریز کرنا ہوگااورنرم لہجے میں جواب دینا ہوگا،معاملے کو ذمہ دارانہ انداز میں حل کرنا ہوگا۔

مزید :

قومی -