چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا سینئر صحافی ضیا شاہد کے انتقال پرا ظہار افسوس

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا سینئر صحافی ضیا شاہد کے انتقال پرا ظہار ...
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا سینئر صحافی ضیا شاہد کے انتقال پرا ظہار افسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستا ن آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سینئر صحافی ضیا شاہد کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق بلاول بھٹو کا کہناتھا کہ ضیا شاہد کا انتقال ملک اور شعبہ صحافت کے لئے بڑا نقصان ہے،اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبر و جمیل عطافرمائے۔
واضح رہے کہ سینئر صحافی و خبریں اخبار کے چیف ایڈیٹر ضیا شاہد علالت کے باعث انتقال کرگئے ہیں،وہ گزشتہ دو ہفتوں سے لاہور کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ گردوں سمیت دیگر عوارض میں مبتلا تھے۔

مزید :

قومی -