چینی سکینڈل کی شفاف تحقیقات، وزیراعظم عمران خان کو جہانگیر ترین گروپ کا خط
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کوجہانگیر ترین گروپ نے چینی سکینڈل اور منی لانڈرنگ میں شفاف تحقیقات کیلئے خط تحریر کردیا،خط راجہ ریاض خواجہ شیرازاوردیگر رہنماﺅں کی جانب سے لکھاگیاہے ،19 ارکان صوبائی اسمبلی کے بھی خط پر دستخط ہیں۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق خط میں معاملے کی تحقیقات کیلئے غیرجانبدارانہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا مطالبہ کیاگیاہے،ارکان اسمبلی نے حقائق سے آگاہ کرنے کیلئے وزیراعظم سے وقت مانگ لیا،خط میں کہاگیاہے کہ جہانگیر ترین کا نام و ساکھ متاثرکرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،مخالفین منصوبے کے تحت جہانگیر ترین کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں ، خط میں مزید کہاگیاہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ مخالفین وزیراعظم کو بھی ایشوز پر گمراہ کررہے ہیں ،ہم کسی تحقیقات کیخلاف نہیں شفاف ٹرائل کا مطالبہ کررہے ہیں ۔