جہانگیر ترین اور علی ترین نے ایف آئی اے میں جواب جمع کروا دیا

جہانگیر ترین اور علی ترین نے ایف آئی اے میں جواب جمع کروا دیا
جہانگیر ترین اور علی ترین نے ایف آئی اے میں جواب جمع کروا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور انکے بیٹے علی ترین پر منی لانڈرنگ کے الزامات کے معاملے پر جے ڈی ڈبلیو کے سیکرٹری نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو دونوں کے جوابات جمع کروا دیے ۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق جے ڈی ڈبلیو کے آفس سیکرٹری مقصود ملہی نے جوابات ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کو جمع کروائے ہیں۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے کی جانب سے جمع کرائے گئے جوابات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ وہ متعلقہ ہیں یا غیر متعلقہ، جو جوابات جمع کروائے گئے ہیں انہیں 22 اپریل کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے نے ایک روز قبل جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے کو آٹھ سوالات کے جوابات جمع کروانے کے لیے خط لکھا تھا۔ 

مزید :

قومی -