رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں شروع
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پشاور میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں ۔ ملک بھر سے چانددیکھنے کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد چیئرمین کمیٹی پریس کانفرنس کے ذریعے اعلان کریں گے ۔ یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے چاند واضح دکھائی دینے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام بیشتر علاقوں میں مطلع صاف یا جزوی ابرآلود رہنے کاامکان ہے۔ آج کی شام غروب آفتاب اور غروب قمر کا فرق 71گھنٹے ہوگا۔