اٹلی میں کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاج ،پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں
میلان (سید وجاہت بخاری) پیر کے روز روم میں ایک دفع پھر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں یہ واقع اس وقت پیش آیا جب چھوٹے کاروباری مالکان اور ملازمین نے ملک بھر میں جاری کوویڈ 19 کی بندشوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔ تقریبا 200 افراد نے وزیر اعظم ماریو ڈریگی کے دفتر تک پہنچنے کی کوشش کی ، لیکن پولیس نے انہیں روک لیا۔کچھ مظاہرین نے پولیس پر پتھراو¿ کیا اور بوتلیں پھینک دیں اور آتشبازی بھی کی جس کی وجہ سے سڑک دھویں سے بھر گئی۔گزشتہ ہفتے اسی گروپ کے زیر اہتمام پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کے دوران پولیس کے ساتھ بھی ایسی ہی جھڑپیں ہوئی تھیں۔
اطالوی زارا نے اطلاع دی ہے کہ کاساپاونڈ سمیت دائیں بازو کے گروپوں نے دونوں موقعوں پر ہونے والے تشدد کو بڑھاتے ہوئے احتجاج کو پرتشدد کیا۔شہر کے وسطی پیازا سان سلویسٹرو میں ہونے والے مظاہرے میں ریستوراں ، بار اور دیگر کاروباری مالکان شامل تھے جن کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت قواعد اور پابندیوں کے باوجود کاروبار دوبارہ کھلیں گے۔