حکومت کی کوششوں سے قوم کو ایک ہی دن متفقہ روزہ رکھنے کا تحفہ ملا: طاہر اشرفی

 حکومت کی کوششوں سے قوم کو ایک ہی دن متفقہ روزہ رکھنے کا تحفہ ملا: طاہر اشرفی
 حکومت کی کوششوں سے قوم کو ایک ہی دن متفقہ روزہ رکھنے کا تحفہ ملا: طاہر اشرفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پاکستان علماءکونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ حکومت کی کوششوں سے قوم کو ایک ہی دن متفقہ روزہ رکھنے کا تحفہ ملا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان کی واضح ہدایات تھیں کہ سائنسی علوم ، شریعت اسلامیہ کے احکامات کی روشنی میں رویت ہلال کا مسئلہ حل کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر وفاقی وزارت مذہبی امور ، رویت ہلال کمیٹی ، وزارت سائنس ، نمائندہ خصوصی نے قومی اتفاق پیدا کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کی ہیں۔حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ہم تمام علماءو مشائخ کا وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تبارک و تعالیٰ رمضان المبارک کی عظمتیں ، برکتیں پوری امت کو عطا فرمائے۔

مزید :

قومی -