حکومت نے شہریوں کو خوشخبری سنادی

حکومت نے شہریوں کو خوشخبری سنادی
حکومت نے شہریوں کو خوشخبری سنادی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک میں سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے تمام بجلی کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دیں ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ سحر و افطار اور تروایح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزارت پانی و بجلی کے مطابق  بجلی چوری والے علاقوں میں 2 سے 7 گھنٹے یومیہ لوڈشیڈنگ ہو گی۔ پاور کنٹرول سینٹر سے فیڈرز پر لوڈ کی نگرانی کی جائے گی، صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کو ہر صورت ممکن بنایا جائے گا۔

مزید :

قومی -