کورونا وائرس کی وجہ سے بارسلونا ایئر پورٹ پر مسافروں کی آمد میں 90فیصد کمی 

کورونا وائرس کی وجہ سے بارسلونا ایئر پورٹ پر مسافروں کی آمد میں 90فیصد کمی 
کورونا وائرس کی وجہ سے بارسلونا ایئر پورٹ پر مسافروں کی آمد میں 90فیصد کمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بارسلونا (ارشد نذیر ساحل )ہسپانوی ایئرپورٹ اتھارٹی عینا کے گزشتہ روزشائع کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ کو ایک مہینہ کے دوران چارلاکھ 23 ہزار 7سو 74 افراد نے ایل پرات ائیر پورٹ استعمال کیا۔ یہ تعداد مارچ 2020 کے مقابلے میں 79.1فیصد کم ہے جبکہ 2021 کے مقابلے میں 89.3فیصد کم ہے۔ پروازوں کی تعداد کے لحاظ سے ایل ہرار ائیر پورٹ ہر مارچ میں مجموعی طور پرپانچ ہزار293 کا اندراج کیا گیا۔جوکہ گذشتہ سال کے مقابلے میں 61.8فیصدکم اور 2019 کے مقابلے میں 79.6فیصد کم ہے۔ 
 سفری پابندیوں کی وجہ سے 2020 میں بارسلونا ایل پراٹ ہوائی اڈے پر مسافروں کی تعداد میں 75فیصدسے زیادہ کمی واقع ہوئی۔خیرونا ہوائی اڈہ نے سال 2020 کے پہلے تین مہینوں کے مقابلہ میں 97.6فیصد مسافروں کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ مارچ کے دوران صرف 711 مسافر رجسٹرڈ ہوئے جو کہ گزشتہ سال کے اسی مہینے سے 94.7 فیصد کم ہیں۔