وزیراعظم کا دورہ لاہور ملتوی ہوگیا

وزیراعظم کا دورہ لاہور ملتوی ہوگیا
وزیراعظم کا دورہ لاہور ملتوی ہوگیا

  

اسلام آبا(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کا کل (بدھ کو) ہونے والا لاہور کا دورہ ملتوی کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم نے دورے کے دوران  رائے ونڈ میں چھ سو گھروں پر مشتمل منصوبے کا افتتاح کرنا تھا۔منصوبے میں تاخیر کی وجہ سے وزیراعظم کا  دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ لاہور دورے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔تاہم پروگرام کے مطابق وزیراعظم کل(بدھ کو) صرف سرگودھا کا دورہ کریں گے۔ عمران خان سرگودھا میں ہاوسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ سرگودھا میں 2000 گھروں پر مشتمل منصوبے کے پروگرام کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی کل لاہور سے سرگودھا پہنچیں گے اور وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے۔

مزید :

قومی -