پی پی 84 خوشاب، انتخابی نشان الاٹ ہونے سے چند منٹ قبل پاکستان تحریک انصاف نے اپنا امیدوار بدل دیا

پی پی 84 خوشاب، انتخابی نشان الاٹ ہونے سے چند منٹ قبل پاکستان تحریک انصاف نے ...
پی پی 84 خوشاب، انتخابی نشان الاٹ ہونے سے چند منٹ قبل پاکستان تحریک انصاف نے اپنا امیدوار بدل دیا

  

خوشاب(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے پی پی 84 میں  ہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے اپنا امیدوار بدل دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پہلے یہ ٹکٹ گل اصغر خان کو دیا گیا تھا،تاہم انتخابی نشان الاٹ ہونے سے چند منٹ قبل تحریک انصاف نے ٹکٹ گل حسن خان سے واپس لیتے ہوئے علی حسین خان کو الاٹ کردیا ہے۔ پی پی 84 کی سیٹ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔

مزید :

قومی -