افغانستان سے امریکی افواج کب نکالی جائیں گی؟ امریکی صدر نے فیصلہ کرلیا

افغانستان سے امریکی افواج کب نکالی جائیں گی؟ امریکی صدر نے فیصلہ کرلیا
افغانستان سے امریکی افواج کب نکالی جائیں گی؟ امریکی صدر نے فیصلہ کرلیا

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ نے رواں سال 11ستمبر تک افغانستان سے اپنی افواج نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے رواں سال 11 ستمبر تک افغانستان سے تمام امریکی افواج نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہماری پالیسی حقائق کو مدنظر رکھ کر بنائی جارہی ہے، معاہدے کی شرائط پوری نہ ہونے کی صورت میں طالبان سے جنگ کی طرف جا سکتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جنگ کو قومی مفاد کے خلاف سمجھتے ہیں، فوجیں نکالنے کا مطلب یہ نہیں کہ امریکہ افغانستان کو چھوڑ دے گا، افغان حکومت کے ساتھ سفارتی تعلق میں رہیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال ٹرمپ انتظامیہ نے طالبان سے معاہدہ کیا تھا کہ وہ اپنی افواج مئی تک افغانستان سے نکال دیں گے جبکہ امریکی صدر جو بائیڈن پہلے کہہ چکے ہیں کہ یکم مئی تک امریکی فوج کا انخلا مشکل ہے۔افغان طالبان نے معاہدے کے تحت انخلا نہ ہونے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دے رکھی ہے۔افغانستان میں 2500 سے زائد امریکی فوجی موجود ہیں، وائٹ ہاو¿س کی جانب سے خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

مزید :

بین الاقوامی -