لاہور سمیت پنجاب کے اہم شہروں میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ ملک میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر لاہور اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بتایا کہ رینجرز کی تعیناتی راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ اور بہاولپور سمیت دیگر شہروں میں کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا پانچوں بڑا ملک ہے اور ہم اپنے فیصلے گروہوں پر نہیں چھوڑ سکتے، معاملات پر بات چیت ہوسکتی ہے لیکن ریاست کو ڈکٹیٹ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے ۔