لاہور میں مظاہرین کے تشدد سے ایک اور پولیس اہلکار شہید ہوگیا

لاہور میں مظاہرین کے تشدد سے ایک اور پولیس اہلکار شہید ہوگیا
لاہور میں مظاہرین کے تشدد سے ایک اور پولیس اہلکار شہید ہوگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )مظاہرین کے تشدد سے ایک اور پولیس اہلکار جان کی بازی ہارگیا،اب تک لاہور میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی تعداد دو ہوگئی جبکہ 97 سے زائد اہلکار زخمی ہیں۔

ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہےکہ کانسٹیبل35 سالہ  علی عمران مظاہرین کے تشدد سے زخمی ہوا تھا اسے طبی امداد کے لیے میو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کچھ دیر زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔علی عمران تھانہ شالیمار آپریشن ونگ میں تعینات تھا اور لکھوڈیر کا رہائشی تھا۔ لاہور میں مظاہرین کے تشدد سے شہید ہونے والے پولیس جوانوں کی تعداد د وہوگئی ہے۔اس سے قبل لاہور کے علاقے شاہدرہ میں مظاہرین کے پتھراؤ سے پولیس کانسٹیبل افضل شہید ہوئے تھے۔

مزید :

قومی -