اسلام آباد (اے پی پی):ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں ، وینز اور جیپوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر28فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداودشمارکے مطابق جولائی سے مارچ تک کی مدت میں ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں ، وینز اور جیپوں کے 23ہزار690یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 28فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں ، وینز اور جیپوں کے 32ہزار840یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق مارچ میں لائٹ کمرشل گاڑیوں ، وینز اور جیپوں کے 2ہزار150یونٹس کی فروخت دیکھنے میں آئی جو فروری کے مقابلے میں برابر ہے۔ فروری میں بھی ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں ، وینز اور جیپوں کے2 ہزار150 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں رواں سال مارچ میں لائٹ کمرشل گاڑیوں ، وینز اور جیپوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر51فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ گزشتہ سال مارچ میں ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں ، وینز اور جیپوں کے 4ہزار403یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی جو رواں سال مارچ میں کم ہوکر2 ہزار150یونٹس ہوگئی۔