پاک فوجپاکستان کے استحکام اور سالمیت کی ضامن،حافظ عابد علی
لاہور(سٹی رپورٹر) قومی تاجر اتحاد لاہور کے جنرل سیکرٹری حافظ عابد علی نے کہا ہے کہ پاکستان کے استحکام اور سالمیت کی ضامن پاک فوج ہے ۔ قوم پاک فوج کیساتھ یکجیہتی کے اظہار اور قومی اداروں کے وقار کی مضبوطی کیلئے متحد اور یک جان ہے ۔ پاک فوج کیخلاف بے بنیاد الزامات اور وطن کے سپاہیوں کی حوصلہ شکنی نہایت قابل مذمت فعل ہے ۔
آزادی اظہار رائے کے نام پر قومی سلامتی کو سبوتاژ کرنے کی سیاست شدید شرمناک ہے ۔ قومی دفاعی اداروں کی قربانیوں اور قیام امن کیلئے جدوجہد کو پوری قوم اپنی عقیدتوں کا خراج پیش کرتی ہے ۔