جاری مالی سال، آٹھ ماہ کے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمدات کم

جاری مالی سال، آٹھ ماہ کے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمدات کم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 مکوآنہ (این این آئی)ملک سے کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر9 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے فروری تک کی مدت میں ملک سے کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو305.87 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9 فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو333.17 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔فروری میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات کاحجم 33.87 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجنوری میں 37.39 ملین ڈالراورگزشتہ سال فروری میں 38.34 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2022 میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو506.92 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں فٹ بالزکی برآمدات سے ملک کو154.19 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 122.02 ملین ڈالرتھا، دستانوں کی برآمدات کاحجم 94.18 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا ۔

مزید :

کامرس -