سنٹرل پنجاب میں پیپلز پارٹی کی ڈیجیٹل فیملی کو خوش آمدید کہتے ہیں،شہزاد سعید چیمہ

سنٹرل پنجاب میں پیپلز پارٹی کی ڈیجیٹل فیملی کو خوش آمدید کہتے ہیں،شہزاد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ سنٹرل پنجاب میں پیپلز پارٹی کی ڈیجیٹل فیملی کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو پولیٹکل پلیٹ فارم کی مضبوط سپورٹ فراہم کریں گے ۔وہ سنٹرل پنجاب انفارمیشن بیورو کے زیر اہتمام ہونے والی زوم میٹنگ میں 30اپریل کو لاہور میں ہونے والی تقریب کی تیاریوں کے حوالے سے انفارمیشن سیکرٹریز سے خطاب کر رہے تھے۔اجلاس میں 30اپریل کو ہونیوالی ڈیجیٹل میڈیا تقریب کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی بنانے پر اتفاق ہوا جومہمانوں کی فہرست اور دیگر انتظامات کو یقینی بنائے گی۔زوم اجلاس میں نایاب گوہر جان،نیلم جبار،فائزہ ملک، عقیلہ یوسف،سمیعہ ناز،اے آر سلیمی، راجہ نذیر ایڈوکیٹ، انجینئر شہر یار،سجاد نذیر چودھری، علی عبداللہ بخاری،اس حسن رضوی،عمران ایاز،سبط حسن،آصف کھوکھر،جنید ڈوگر،سجاد ہاشم،احمد ارشاد،بشارت بشی،علی حیدر کانجو،عدیل جٹ، انیسہ بانو،عمران ایاز،مسعود اختر،عاقب سرور،مہک جنید،سید علی مرتضی،مہتاب سومرو ،صداقت علی سندھو،حمزہ شکور،مرزا اظفر حسین، ناصر مہدی شریک تھے۔ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نایاب جان نے کہا کہ ہم کسی فرد کے لئے نہیں صرف پیپلز پارٹی کے لئے کام کر رہے ہیں،،اطلاعات سے وابستہ تمام عہدیدار اور کارکن 30اپریل کی تقریب میں شرکت کریں۔راجہ نذیر ایڈوکیٹ نے کہا کہ ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹریز کو اعتماد میں لیا جائے،علی عبداللہ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ڈیجیٹل میڈیا کے باعث تنظیمی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
 اجلاس میں شریک شرکا کے درمیان ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے حوالے سے تجاویز کا تبادلہ بھی ہوا۔