ریلوے انتظامیہ کا ناجائز قابضین کےخلاف آپریشن ،56 دکانیں سیل

ریلوے انتظامیہ کا ناجائز قابضین کےخلاف آپریشن ،56 دکانیں سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) ریلوے انتظامیہ لاہور ڈویژن نے غیر قانونی قابضین کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے لاہور کینٹ ریلوے سٹیشن کی پرائم لوکیشن غوثیہ مسجد روڑ گلبرک تھری پر واقع ریلوے کی56 شاپس کی مدت لیز ختم ہونے پر سیل کردیا۔ ریلوے دوکانوں کی مدت لیز ختم ہونے پر قابضین کے خلاف کارروائی ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے محمد حنیف گل کے علاوی ڈپٹی ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے عمران مشال کے احکامات پر عمل میں لائی گئی۔ دوکانوں کو سیل کرنے کے عمل میں آپریشن ٹیم کو مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا جبکہ اس موقع پر مزاکرات کی صورت میں معاملات کو بروقت حل کر لیا گیا۔ کامیاب آپریشن اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر رانا منور حسین کی زیرنگرانی ریلوے اہکاروں اور ریلوے پولیس کی بھاری نفری کی مدد سے کیا گیا جبکہ آپریشن کی کامیابی میں ڈی ایس پی ریلوے پولیس رانا افتخار، ایس ایچ او ریلوے پولیس مظاہر عباس کے علاوہ آئی او ڈبلیو عابد حسین نے اہم کردار ادا کیا۔ واضح رہے سیل کردہ دوکانوں کی نیلام عام 28 اور 29 اپریل کو ہونا قرار پائی ہے جس سے ریلوے کو کروڑوں روپے ریونیو حاصل ہوگا۔