نشہ آور ادویات کی روک تھام،کمپنیوں سے نارکوٹیکس میڈیسن کی تفصیل طلب

نشہ آور ادویات کی روک تھام،کمپنیوں سے نارکوٹیکس میڈیسن کی تفصیل طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(وقائع نگار)نشہ آور ادویات کی فروخت کو روکنے اور چیک اینڈ بیلنس رکھنے کے لئے چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب نے ملتان سمیت صوبہ بھر کے تمام ڈرگ انسپکٹرز نے ان کے اضلاع میں موجود تمام فارما سوٹیکل کمپنیوں سے نارکوٹیکس ادویات کی تمام تر تفصیلات (بقیہ نمبر23صفحہ6پر )

طلب کر لی ہیں اور اس حوالے سے تمام تر فارما کمپنیوں کا ریکارڈ بھی ڈرگ انسپکٹرز کو جمع کر کے بھجوانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اس بارے میں ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر بوسن ٹاون ملتان عبدالروف ظفر نے بتایا ہے کہ تمام نارکوٹیکس ادویات جو عام مارکیٹ میں فروخت ہوتی ہیں ان کمپنیوں سے تمام ریکارڈ لیا گیا ہے کہ ان کے پا س کتنا خام مال آیا کتنی تعداد میں ادویات تیار ہوئیں کتنی فروخت ہو چکی ہیں اور کتنا سٹاک باقی موجود ہے اس کا مقصد یہ ہے کہ دیکھنا ہے کہ فارما کمپنیوں کو نارکوٹیکس ادویات کو جو کوٹہ ملتا ہے کیا ان کو ضرورت سے زائد تو نہےں دیاگیا کیونکہ نارکوٹیکس ادویات میں استعمال کیا جانے والا را میٹریل دیگر مقاصد کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اس لئے نشہ آور ادویات کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے یہ اقدامات کئے گئے ہیں اور بوسن ٹاون سے تمام تر ریکارڈ حاصل کر کے چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب کو بھجوا دیا گیا ہے۔