گگو منڈی،کہروڑ پکا میں دو خواتین قتل، کارروائی شروع
گگو منڈی، کہروڑپکا (نامہ نگار،نمائندہ خصوصی ) نواحی علاقہ چاہ کھلندےوالا موضع بہاولگڑھ اطلاع پر ریسکیو عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا تو وہاں پر موجود لوگوں نے بتایا کہ48 سالہ خاتون بیگم مائی زوجہ عبد المالک گھر میں اکیلی تھی جس پر کسی نامعلوم شخص نے تیز دھار آلے کے وار کیے اور فرار ہو گیا ہے۔ ریسکیو عملہ کے مطابق ڈیڈ باڈی کے سر گردن اور دونوں ہاتھوں پر تیز(بقیہ نمبر31صفحہ6پر )
دھار آلے کے کٹ کے نشانات موجود تھے پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر ابتدائی تفتیشی عمل مکمل ہونے کے بعد ڈیڈ باڈی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کہروڑپکا منتقل کردیا نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی پولیس نے مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا چک نمبر187۔ای بی کا رہائشی قومی اخبار کا رپوٹر انور علی گزشتہ روز صبح6بجے کے قریب اپنی بیوی معراج بی بی کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ مبینہ طور پر معراج بی بی کے سابق خاوند شفاقت علی نے اپنے نا معلوم ساتھیوں کے ہمراہ کلہاڑی کے پے در پے وار کر کے انور علی کو شدید زخمی کر دیا انور علی ملزمان سے جان بچا کر گلی میں آیا تو ملزمان نے اس کے پیچھے گلی میں آکر گرے ہوئے انور علی پر کلہاڑی کے وار کرنے شروع کر دیئے تو معراج بی بی نے آگے بڑھ کر خاوند کو بچانا چاہا تو ملزمان نے اس پر بھی کلہاڑیاں چلا دیں جس کے نتیجہ میں انور علی موقع پر ہی ہلاک جبکہ معراج بی بی زخمی ہو گئی بتایا گیا ہے کہ چند ماہ قبل معراج بی بی نے شفاقت علی سے خلع لے کر انور علی سے نکاح کر لیا تھا جس کا شفاقت علی کو رنج تھا اور اسی رنج کی بنا پر اس نے انور علی کو قتل کر دیا وقوعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی بورے والا محمد عمر فاروق اور ایس ایچ او حسن آفتاب کیانی موقع پر پہنچ گئے اور لاش اور مضروبہ کو فوری طور پر آر ایچ سی گگو منڈی پہنچا دیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ایس ایچ او حسن آ فتاب کیانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جائے وقوعہ سے تمام شواہد جمع کر لیے ہیں اور بہت جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا مقتول انور علی کو شام 5بجے مقامی قبرستان میں دفن کر دیا گیا نماز جنازہ میں ہر طبقہ فکر کے لوگوں صحافیوں سیاسی کارکنان اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔